حیدرآباد۔28۔جنوری(اعتماد نیوز)آج ایوان اسمبلی میں تلنگانہ کے ارکان
اسمبلی کے نعروں اور احتجاج کی وجہ سے دو مرتبہ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد
آخر کار کل تک کے لئے اجلاس کو اسپیکر اسمبلی این منوہر نے ملتوی کر دیا۔
چنانچہ اسپیکر نے انہیں بار بار اپنی نشست
سنبھالنے کی اپیل کے باوجود
انہوں نے اسپیکر کی بات نہ سنی۔نیز اسی طرح قانون ساز کونسل کا بھی یہی حال
رہا۔ چنانچہ قانون ساز کونسل میں بھی آج تلنگانہ کے ارکان کی جانب سے وزیر
اعلی این کرن کمار ریڈی کے خلاف نعروں اور احتجاج کے پیش نظر کئی مرتبہ
اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا۔